ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : بجلی کے کھمبے سے کار کی ٹکر ۔ ڈرائیور پھنس گیا کار کے اندر

منگلورو : بجلی کے کھمبے سے کار کی ٹکر ۔ ڈرائیور پھنس گیا کار کے اندر

Tue, 10 Jan 2023 19:23:48    S.O. News Service

منگلورو 10/ جنوری (ایس او نیوز) ایک بے قابو کار الیکٹرک کھمبے  سے ٹکرا گئی جس کے بعد ڈرائیور کار کے اندر ہی پھنس گیا اور اسے مقامی لوگوں کی مدد سے  باہر نکال کر علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔

 حادثہ اُلال کے  کوٹیکارو بیری نیشنل ہائی وے پر  دیر رات کو پیش آیا جب ہلے انگڈی کا رہنے والا نوفل تلپاڈی سے گھر کی طرف واپس لوٹ رہا تھا ۔ اس کی کار بے قابو ہو کر روڈڈ کے درمیان واقع ڈیوائڈر پر چڑھ گئی اور الیکٹرک پول سے ٹکرا کر الٹ گئی ؛ ٹکر لگتے ہی  کھمبا ٹوٹ کر کار کے اوپر گر گیا جس کی وجہ سے   نوفل کار کے اندر ہی  پھنس کر رہ گیا ۔ مقامی نوجوانوں نے بڑی مشقت سے اسے باہر نکالا اور اسپتال میں داخل کروایا ۔


Share: